سمارٹ فونز نے چھین لی خوشیاں ہماری


۔”” “” “” “” “” “” “” “” “” “” “” “” “”
ہمارا معاشرہ اب اسمارٹ فون کا عادی ہو چکا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم اکثر اپنے اردگرد کی خوبصورتی کو بھی نظرانداز کر دیتے ہیں، بلکہ یوں کہنا چاہیئے کہ اب تو اکثر افراد ہی آس پاس دیکھے بغیر ہی اپنی گردن موبائل کی اسکرین پر جھکائے گزرتے نظر آتے ہیں۔ مگر اس طرح ہم بہت سی چیزوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ آئیے ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں کہ وہ کونسی چیزیں ہیں جن سے اسمارٹ فونز ہمیں بہت دور لے گئے ہیں۔

• خاموشی کیسی ہوتی ہے،
اگر ہم کچھ دیر کیلئے اپنی انگلیوں کو چلانا چھوڑ کر قدرتی ماحول کی آواز سننے کی کوشش کریں تو ہمیں پرندوں کی چہچہاہٹ اور اپنے شہر یا گاؤں کی آوازیں سنائی دیں گی، جو کہ بہت فرحت بخش ہوتی ہے۔

• ہمارے اپنے خیالات موجودہ لمحے میں؛
جب ہم ای میلز، ایس ایم ایس یا فیس بک پر جواب دینے سے رک جاتے ہیں، تو ہم خود کو اپنے خیالات کے ساتھ تنہا محسوس کرتے ہیں۔ اس وقت کو اپنے خیالات بھٹکانے کیلئے صرف کریں اور اپنے ذہن کو اس کی مرضی کے مطابق کام کرنے دیں۔ یہ معمولی مشق روزانہ کرنے سے آپ کو پرسکون رہنے اور اہم کاموں کو مکمل توجہ سے کرنے میں مدد ملے گی۔

• ٹریفک اشارے
ایس ایم ایس کرتے ہوئے چلنا بہت نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق گزشتہ دہائی کے دوران راہ گیروں کے زخمی ہونے کی شرح میں دوگنا اضافہ ہوا ہے، اور یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ ان میں بڑی اکثریت 30 سال سے کم عمر افراد کی ہوتی ہے۔

• اچھے کھانے کا مزہ،
انسٹاگرام پر اپنے کھانے شیئر کرنے کے مقابلے میں اپنے اسمارٹ فون کو کھانے کی میز سے دور رکھیں، اس کے بغیر ہی آپ منہ میں پانی بھر دینے والی مہک، ماحول اور کھانے کے ذائقے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

• بدلتے موسموں کی خوبصورتی
اگر آپ کے پاس فطرت کو سراہنے کیلئے وقت ہو، تو جب ہی آپ سرما کی ٹھنڈ، بہار کے سرسبز مناظر اور دیگر موسموں سے لطف اٹھا سکیں گے۔ جب ہی آپ ایک گلاب کی مہک سے بھی صحیح معنوں سے اپنی روح سرشار کر سکیں گے۔

• پیاروں کا ساتھ
جب بھی آپ تعطیلات پر ہوں تو اپنے پیاروں کیساتھ باہر گھومنے یا گھر میں ٹیلیویژن دیکھ کر وقت گزاریں۔ اس وقت چاہے آپ زیادہ بات چیت نہ بھی کریں مگر پھر بھی یہ لمحات ناقابل فراموش ہوں گے۔

• اپنے محلے کے رنگ برنگ مناظر دیکھنا،
اسٹریٹ آرٹ کسی کی ذہنی صلاحیت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے، تو کچھ وقت رک کر انہیں دیکھنے اور سراہنے میں گزاریں۔ اس سے آپ کو تخلیقی خیالات میں مدد ملے گی یا آپ کی چہل قدمی کو ہی دلچسپ بنا دے گی۔

• کسی کو بتانا کہ آپ اس کیلئے موجود ہیں
یہ بات تو اب عام ہو چکی ہے جب کوئی بات کر رہا ہو تو دوسرا شخص موبائل فون میں مصروف ہو جاتا ہے، تو اس بات کی اہمیت سمجھیں کہ دوسرا آپ کو کیا بتانے کی کوشش کر رہا ہے اور کتنی بے تابی سے چاہتا ہے کہ آپ اس کی بات سنیں کیونکہ ایس ایم ایس تو انتظار کر سکتا ہے مگر سامنے بیٹھا شخص معمولی سی عدم توجہ پر جتنا دلبرداشتہ ہوتا ہے اس کا اندازہ آپ کر بھی نہیں سکتے۔ 👇👇

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started