۔
۔
وقت کافی بدل گیا _ بیٹیوں والے کہتے ہیں اچھے رشتے نہیں ملتے _ حالانکہ ملتے ہیں لیکن بیٹی والوں نے داماد ڈھونڈنے والی چھاننی بہت باریک رکھی ہے _ آنکھوں پہ دوربین کے بدلے خوردبین فِٹ کر کہ لڑکے کو دیکھا پرکھا جاتا _
۔
حقیقت کیا ہے __ ؟
۔
لڑکی اور اس کے والدین ایک چوبیس پچیس سال کے نو عمر لڑکے سے اُن سب اشیاء اور سہولیات کا تقاضا کرتے ہیں جو لڑکی کا باپ اور ماں اکٹھے ہو کر پچھلے پچیس تیس سال کی محنت بعد بھی حاصل نہیں کر سکے _
اپنا گھر جسے اتنے سالوں بنایا جاتا رہا وہ تو سب کمی کوتاہیوں ساتھ قبول ہے لیکن جو پرندہ ابھی پرواز کو پر تول رہا اُس کا اُڑان سے پہلے دوڑنا بھی قبول نہیں _ بھئی ہتھ ہولا رکھیں _ دوڑے گا تو ٹیک آف کرے گا _
۔
اللّہ پر بھروسہ رکھیں _ اپنی خواہشات کا دامن سمیٹیں _ ہر بیٹی اپنا رِزق ساتھ لے کر آتی ہے _ اللّہ پاک بہت دے گا _
۔