سوال. کيا ہم معلوم کرسکتے ہے age اور height کے حساب سے کہ ہمارے جسم کا وزن نارمل ہے ياover weight ہے



جواب. لاعلمی وجہ ہے ۔ BMI کے زریعہ درست اندازہ ہوجاتا ہے کہ کون انڈر ویٹ ، نارمل ویٹ ، اوور ویٹ ، موٹا درمیانی موٹا اور بہت ہی زیادہ موٹا ہے ۔

اسے جاننے کا طریقہ یوں ہے کہ :
BMI = body mass index.
١ اپنا قد میٹرز میں ناپ لیں (فٹ یا انچ میں ناپ کر اسے میٹر میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے)
٢ اب اپنا وزن کیجئے کلوگرام میں ۔
٣ وزن (کلو گرام میں) کو قد (میٹرز میں) کے مربع ( square ) سے تقسیم کر دیں۔
نتائج کو سمجھنا کیسے ہے :
اگر جواب 18 سے 25 کے درمیان آئے تو وزن نارمل ہے ۔
18 سے کم آئے تو آپ انڈر ویٹ ہیں اور اچھی غزا کی ضرورت ہے ۔
25 سے 29 تک آئے تو آپ اوور ویٹ ہیں یعنی وزن نارمال سے زیادہ ہے۔
30 سے زیادہ ہو تو آپ موٹے ہیں۔

فرض کیجئے کہ کسی کا وزن 82 کلو اور قد 5 فٹ 8 انچ ہے ۔ اب اس فارمولا کو استعمال کرنے کیلئے پہلے فٹ کو میٹرز میں بدلنا پڑے گا ۔ چناچہ 3.281 سے تقسیم کیا ( ایک میٹر = 3.2 فٹ ) تو جواب 1.7 آیا ۔ اب اس کا مربع ( square) لیں تو جواب 2.89 میٹر آیا ۔ اب وزن 82 کو 2.89 سے تقسیم کردیں تو جواب آیا 28.37 ۔
نتیجہ : یہ شخص اوور ویٹ ہے اور اسے اپنا وزن کم کرنا چاہیے تاکہ BMI
18 سے 25 کے درمیان آ جائے۔

اس فارمولا سے یہ بھی معلوم ہوسکتا ہے کہ BMI کو نارمل رینج میں لانے کیلئے آپ کو اپنا وزن کتنے کلو کم کرنا ہے ۔

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started