ادرک ٗ زنجبیل یاسونڈھ کےچند فواٸد اورحکیم انقلاب دوست محمد صابر ملتانی کا پیش کردہ انتہاٸی مفید نسخہ حاضر خدمت ہے

ادرک کے فواٸد
١۔جگر وغدد کے افعال کو تیز کرتی ہے۔
٢۔عضلات کی سوزش کو ختم کرتی ہے۔
٣۔اعصاب کوتقویت دیتی ہے۔
٤۔اس کے استعمال سے دل پوری قوت سے کام کرتاہے۔
٥۔حافظہ بڑھاتی ہے۔
٦۔ترشی و یورک ایسڈ کاخاتمہ کرتی ہے۔
٧۔ریاح شکم ٗ دردشکم اور دردسینہ کےلیےبےحدمفید ہے۔
٨۔نقرسی درد کاخاتمہ کرتی ہے۔
٩۔مسلسل استعمال سے آنکھوں میں طاقت پیداکرتی ہے۔
١٠۔سنگ گردہ ومثانہ کااخراج کرتی ہے۔
١١۔معدہ کے تعفن کاخاتمہ کرتی ہے۔
١٢۔مقوی باہ ہے۔
١٣۔قاتل کرم شکم ہے۔

ادرک(خشک کی گٸی سنڈھ کہلاتی ہے) پر مشتمل نسخہ

ھوالشافی

١۔سنڈھ ٥٠گرام
٢۔نوشادر ٢٠گرام
٣۔مرچ سیاہ ١٠گرام

ترکیب وتیاری
تمام ادویات باریک پیس کر محفوظ کرلیں۔

مقدار خوراک
دو تاتین گرام ہمراہ آب نیم گرم دن میں چاربار۔
فواٸد
١۔اوپر بیان کیے گٸے تمام فواٸد میں بےمثال۔
٢۔غدی عضلاتی (جب صفرا بننے کے ساتھ جسم میں سٹور بھی ہورہاہو)کی ہرعلامت کا شافی علاج۔

نوٹ سنگ مثانہ و گردہ غدی عضلاتی(گرم خشک)مزاج میں تحلیل ہوتی ہیں جبکہ غدی اعصابی(گرم تر)مزاج میں اخراج پاتی ہیں۔لہذا پتھریوں کو پہلے تحلیل کرناچاہیے اس کے بعد ان کااخراج کرناچاہیے۔

نوٹ

١۔دوران تیاری ترکیب وتناسب کا خاص خیال رکھیں۔
٢۔اپنے مزاج کےمطابق اور طبیب کے مشورہ سے استعمال کریں
٣۔پنسار سے ادویات کی پہچان کرکے اصلی اور درست ادویات لیں

۔بصورت دیگر ہم ذمہ دار نہ ہوں گے

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started