۔”” “” “” “” “” “” “” “” “” “” “” “”
ہاتھوں اور پیروں کی انگلیوں کے ناخنوں کو دیکھیں تو آپ کو اس کے نچلے حصے میں چاند کی طرح کے نشان نظر آئیں گے۔
طبی زبان میں ناخنوں کی بنیاد پر نظر آنے والے اس نصف چاند کے نشان کو lunula کہا جاتا ہے۔
یہ بنیادی طور پر ناخنوں کے اندر کے ٹشوز کا حصہ ہوتے ہیں۔ جن میں اعصاب، لمف اور شریانیں ہوتی ہیں، جبکہ وہاں ایسے خلیات بھی بنتے ہیں جو ناخنوں کی سطح کو سخت بناتے ہیں۔
تو یہ سفید نشان لگ بھگ ہر ایک کے ہاتھوں اور پیروں میں ہوتے ہیں، مگر کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں یہ نظر نہیں آتے۔
صحت مند نشان کیسے ہوتے ہیں؟
صحت مند نشانات عموماً سفید رنگ کے ہوتے ہیں جو ناخن کی بنیاد پر بہت چھوٹے حصے پر ہوتے ہیں اور زیادہ تر انگوٹھے میں نمایاں ہوتے ہیں۔
غور کریں تو شہادت کی انگلی میں یہ سفید چاند انگوٹھے سے چھوٹا ہوتا ہے اور ایسے ہی بتدریج اس کا حجم آگے کی انگلیوں میں گھٹتا جاتا ہے اورر چھوٹی انگلی میں بمشکل ہی نظر آتا ہے۔
اگر اس کی رنگت بدل جائے؟
کئی بار اس نشان کی رنگت کسی بیماری کا باعث ہو سکتی ہے۔ یعنی سفید کی جگہ کوئی رنگت تشویش کا باعث ہو سکتی ہے۔
تو رنگت بدلتی کیوں ہے؟
اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ذیابیطس نمایاں ہے۔ اگر بلڈ شوگر کی تشخیص نہ ہو یا بہت زیادہ بڑھ جائے تو یہ سفید رنگت نیلے رنگ میں بدل سکتی ہے۔ اسی طرح فلورائیڈ کا بہت زیادہ استعمال بھی اس کی رنگت کو بھورے یا سیاہ رنگ میں بدل سکتی ہے۔
گردوں کے سنگین امراض کے نتیجے میں یہ رنگت بدلتی ہے بلکہ پورے ناخن کی بدل جاتی ہے، آدھا ناخن بھورا اور آدھا سفید ہو جاتا ہے، جس کو ہاف اینڈ ہاف نیل بھی کہا جاتا ہے۔
اگر یہ چاند سرخ رنگ کا ہو جائے تو یہ ہارٹ فیلیئر کی ممکنہ نشانی ہو سکتی ہے۔
اگر اس کا حجم چھوٹا یا غائب ہو جائے تو؟
چھوٹے یا غائب ہو جانے والے چاند تشویش کا باعث نہیں ہوتے، بلکہ عموماً وہ ناخن کی بنیاد میں چھپ جاتے ہیں۔
بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ وہ کسی مسئلے کی وجہ ہوتے ہیں جیسے خون کی کمی، جسم میں غذائیت کی کمی یا ڈپریشن۔
اگر ان نشانات کے غائب ہونے کے ساتھ غیر معمولی علامات جیسے تھکاوٹ یا کمزوری کا سامنا ہو رہا ہو، تو ڈاکٹر سے رجوع کر لینا چاہیئے۔
ویسے عموماً اس کا غائب ہونا یا رنگت ختم ہو کر گلابی ہو جائے تو یہ باعثِ تشویش نہیں ہوتا۔ تاہم ناخن کی ساخت میں تبدیلیوں کے ساتھ غیر معمولی علامات کا تجربہ ہو تو ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرنا چاہیئے۔
اگر ہاتھ اور پیروں کی رنگت نیلی ہو جائے تو فوری طبی امداد لی جانی چاہیئے جو خون میں آکسیجن کی کمی کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔
۔۔۔👇👇👇