حرمین شریفین کے حقیقی خادمین






عثمانیوں نے کہا کہ ہماری سلطانی سے بڑھ کر ہمیں حرمین شریفین کی حرمت اور سلامتی عزیز ہے…تاریخ گواہ ہے کہ
دنیا کی سب سے بڑی سلطنت عثمانیہ نے بنا کسی مزاحمت
کے مکہ و مدینہ باغیوں کے حوالے کیا……..تاکہ مکہ و مدینہ
کسی بھی قسم کی بے حرمتی اور خون ریزی سے محفوظ رہے…

کیوں کہ عثمانیوں کا عشق رسولﷺ,اللہ تعالی کے گھر
کی حرمت کا خیال, پختہ ایمانی, جذبۂ ایمانی,اور اپنے
جد امجد ارطغرل غازی و عثمان غازی سے عطا کیا ہوا
ایمان کا نور اس بات کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتا تھا
کہ حرمین شریفین کی حرمت پر ذرہ برابر بھی آنچ آئے..

“حرمین شریفین” کے حقیقی خادمین تو عثمانی تھے۔

پرندوں کو دانہ ڈالنے والا بےایمان نہیں ہو سکتا






مرحوم اشفاق احمد کہتے ہیں…
” میرے منجھلے بیٹے کو پرندوں کا بڑا شوق ہے ۔۔
اس نے گھر میں پرندوں کے دانہ کھانے کے ایسے ڈبے لگا رکھے ہیں جن میں آٹومیٹک دانے ایک ایک کرکے گرتے رہتے ہیں ۔۔ اور پرندے شوق سے آ کر کھاتے رہتے ہیں ۔۔
جب ہم قصور سے لاہور آ رہے تھے تو ، اس نے ایک دوکان دیکھی ، جس میں پانچ پانچ کلو کے تھیلے پڑے ہوئے تھے ۔ ۔ جن میں باجرہ اور ٹوٹا چاول وغیرہ بھرے ہوئے تھے ۔۔

اس نے مجھ سے کہا کہ” ابو یہ پرندوں کے لئے بہت اچھا دانہ ہے ۔۔ “
میرا بیٹا اس دکان سے چاول اور باجرہ لینے گیا تو ، اس دکاندار نے پوچھا ، ” کہ آپ کو یہ دانے کس مقصد کیلئے چاہیے؟”
تو میرے بیٹے نے اسے بتایا ، کہ پرندوں کو ڈالنے کے لئے اس پر اس دکاندار نے کہا کہ آپ کنگنی بھی ضرور لیجئے ۔ ۔ کیونکہ کچھ خوش الحان پرندے ایسی بھی ہوتے ہیں جو باجرہ نہیں کھا سکتے ۔ ۔ بلکہ کنگنی کھاتے ہیں ۔ ۔ وہ بھی پھر کنگنی کھانے آپ کے پاس آیا کریں گے ۔ ۔
اس نے کہا کہ بسم اللہ کنگنی ضرور دے دیں ۔۔ اور اس رہنمائی کا میں آپ کا عمر بھر شکر گزار رہوں گا ۔۔
وہ چیزیں لے کر جب اس نے پرس نکالنے کی کوشش کی تو نہ ملا جیبوں ، گاڑی ، آس پاس ہر جگہ دیکھا لیکن وہ نہ ملا ۔۔
تب وہ تینوں تھیلے گاڑی سے واپس اُٹھا کر دکاندار کے پاس گیا اور کہا ، کہ میں معافی چاہتا ہوں میں تو اپنا بٹوہ ہی بھول گیا ہوں ۔۔
اس دکاندار نے کہا صاحب آپ کمال کرتے ہیں ۔۔ یہ لے جائے پیسے آجائیں گے ۔۔
میرے بیٹے نے کہا کہ آپ تو مجھے جانتے ہی نہیں ہیں؟
وہ دکاندار بولا کہ میں آپ کو جانتا ہوں ۔ ۔ وہ کیسے میرے بیٹے نے کہا ۔ ۔ دوکاندار گویا ہوا ، صاحب جو شخص پرندوں کو دانہ ڈالتا ہے وہ بے ایمان نہیں ہو سکتا ۔ ۔ میں نے جھٹ سے اپنی آٹو گراف بک نکالی ، اور اس کا انگوٹھا لگوا لیا ۔ ۔ ایسے ہی میرے پاس کئی لوگوں کے دستخط اور انگوٹھے موجود ہیں ۔ ۔
اللہ آپ کو آسانیاں عطا اور آسانیاں تقسیم کرنے کا شرف عطا فرمائے ۔۔ آمین

ایران کا ایک بادشاہ سردیوں کی شام

‏ایران کا ایک بادشاہ سردیوں کی شام جب اپنے محل میں داخل ھو رھا تھا تو ایک بوڑھے دربان کو دیکھا جو محل کے صدر دروازے پر پُرانی اور باریک وردی میں پہرہ دے رھا تھا۔ بادشاہ نے اُس کے قریب اپنی سواری کو رکوایا اور اُس ضعیف دربان سے پوچھنے لگا: “سردی نہیں لگ رھی؟” دربان نے جواب دیا: ” ‏بہت لگتی ھے حضور۔مگر کیا کروں، گرم وردی ھے نہیں میرے پاس، اِس لئے برداشت کرنا پڑتا ھے۔” “میں ابھی محل کے اندر جا کر اپنا ھی کوئی گرم جوڑا بھیجتا ھوں تمہیں۔” دربان نے خوش ھو کر بادشاہ کو فرشی سلام کہے اور بہت تشکّر کا اظہار کیا، لیکن بادشاہ جیسے ھی گرم محل میں داخل ھوا، دربان کے ‏ساتھ کیا ھوا وعدہ بھول گیا۔ صبح دروازے پر اُس بوڑے دربان کی اکڑی ھوئی لاش ملی اور قریب ھی مٹّی پر اُس کی یخ بستہ انگلیوں سے لکھی گئی یہ تحریر بھی: “بادشاہ سلامت، میں کئی سالوں سے سردیوں میں اِسی نازک وردی میں دربانی کر رھا تھا مگر کل رات آپ کے گرم لباس کے وعدے نے میری جان نکال ‏دی۔” سہارے انسان کو کھوکھلا کر دیتے ہیں اسی طرح امیدیں کمزور کر دیتی ہیں اپنی طاقت کے بل بوتے جینا شروع کیجیے۔ سہاروں کی بساکھیاں پھینک کر اپنی طاقت آزمایں❤
✍🏻

گولڈن رولز



1. 3 افراد کا احترام کریں
☝🏻. اساتذہ
☝🏻. والدین
☝🏻. بزرگ

2. اپنے اندر 3 چیزیں رکھیں
☝🏻. ایمانداری
☝🏻. عقیدہ
☝🏻. اچھے اعمال

3. 3 چیزوں سے آزاد رہیں
☝🏻. تکبر
☝🏻. دھوکہ دہی
☝🏻. قرض

4. کنٹرول 3 چیزیں
☝🏻. زبان
☝🏻. غصہ
☝🏻. بھوک لگی ہے

5. 3 چیزوں کو مسترد کریں
☝🏻. برے کام
☝🏻. پیچھے ہٹنا
☝🏻. حسد

6. 3 چیزیں حاصل کریں
☝🏻. علم
☝🏻. تفہیم
☝🏻. دانشمندی

7. 3 چیزوں پر بنائیں
☝🏻. اچھا مشورہ ہے
☝🏻. اچھے آداب
☝🏻. قناعت کے ساتھ پرہیزگاری

8. 3 چیزوں کو خالص رکھیں
☝🏻. جسم
☝🏻. کپڑے
☝🏻. خیالات

9. 3 چیزیں یاد رکھیں
☝🏻. موت
☝🏻. جہنم
☝🏻. جنت

10. 3 چیزوں کی حفاظت
☝🏻. کنبہ
☝🏻. مستقبل
☝🏻. دوستو

11. 3 چیزوں پر کام
☝🏻. اولین مقصد
☝🏻. اعتماد
☝🏻. عقیدہ

12. 3 چیزوں سے بھاگنا
☝🏻. گناہ
☝🏻. فخر
☝🏻. بری صحبت۔

Design a site like this with WordPress.com
Get started