کامل مُرشد کے بارے میں حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ

کامل مُرشد کے بارے میں حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ
ناپاک زمین کے پاک ہونے کی دو صورتیں ہیں
ایک تو یہ کہ اتنی بارش برسے کہ گندگی کو بہا لے جائے
دوسرا اتنا سورج چمکے کہ نجاست کو جلادے اور اس کا نام و نشان مٹادے
اسی طرح قلب کی زمین کے لئے دو چیزیں ہیں ایک ذکر الٰہی جس کی مثال بارش کی سی ہے دوسرا شیخ کامل جس کی مثال سورج کی سی ہے
ذکر سے دل صاف ہوتا ہے اور شیخ کامل کی توجہات سے بھی دل صاف ہوتا ہے خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہیں کامل مرشد ملتے ہیں اور خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں مرشد کو پانے کی امنگ آرزو اور تڑپ پیدا ہوتی ہے۔

سپر ہیومین

.

آپ گوگل سے کوئی سوال کرتے ہیں. وہ سوال کے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کے سوال کے دوکروڑ پانچ لاکھ بیس ہزار جواب صفر اعشاریہ چھ پانچ سیکنڈز میں حاضر ہیں. اس وقت کو جو گوگل جواب کی تلاش میں استعمال کرتا ہے سرور رسپانس ٹائم کہتے ہیں. گوگل دنیا کے جدید ترین زی اون سرور اور جدید ترین لینکس ویب سرور آپریٹنگ سسٹم استعمال کرتا ہے. اس سسٹم نے صرف موجود معلومات کو جواب کی مناسبت سے میچ کرکے آپ کیلئے لائن اپ کرنا ہوتا ہے. اور وہ اس کام کیلئے آدھے سیکنڈ سے ایک سیکنڈ کا وقت استعمال کرتا ہے اور بڑے فخر سے جواب سے پہلے آپ کو بتاتا ہے کہ آپ کیلئے میں نے یہ جواب چھ سو پچاس ملی سیکنڈز میں تلاش کیا ہے.

کمپیوٹر کی سکرین سے کرکٹ کے میدان میں چلتے ہیں. شعیب اختر یا برٹ لی باؤلنگ کروا رہے ہیں. گیند ایک سو پچاس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھینکی گئی ہے. وکٹ کی لمبائی بیس اعشاریہ ایک دو میٹر ہے. ایک اینڈ سے دوسرے اینڈ تک پہنچنے میں بال کو چار سو اسی ملی سیکنڈز لگیں گے. جبکہ جہاں بیٹسمین کھڑا ہے انیس میٹر کے فاصلے پر،چار سو پچاس ملی سیکنڈز لگتے ہیں. اب فرض کریں کہ گنید شارٹ آف لینگتھ ہے تو وکٹ کے نصف کے قریب ٹپہ دیا گیا ہے. جب بیٹسمین کو احساس ہوتا ہے کہ یہ باؤنسر ہے اور بیٹھ جاتا ہے تاکہ باؤنسر سر کے اوپر سے گذر جائے. اس وقت اس کے پاس صرف دوسو پچیس ملی سیکنڈز یعنی ایک سیکنڈ کا قریب ایک چوتھائی وقت بچتا ہے.

اس ایک چوتھائی سیکنڈ سے بھی کم وقت میں انسانی جسم کیا کیا افعال سرانجام دیتا ہے، ہلکا سا اندازہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں. سب سے پہلے آنکھ نے ابھرتے ہوئے گیند کی پردہ بصارت پر شبیہ بنائی جو کہ الٹی ہے یعنی اپ سائیڈ ڈاون. دماغ نے سب سے پہلے اس شبیہ کو سیدھا کرکے سمجھا کہ باؤنسر آرہا ہے. پھر اس نے فیصلہ کیا کہ اس باؤنسر کی سمت شاٹ لگانے کیلئے درست نہیں لہذا مجھے بیٹھ جانا چاہیے. اس فیصلے کے بعد دماغ کے چھیاسی ارب نیورونز میں سے ایک حصے میں موجود لاکھوں نیورونز نے اپر موٹر نیورونز کو پروپریوسیپشن کا حکم دیا. پروپریوسیپشن وہ عمل ہے جس میں انسانی ذہن جسم کے عضلات کو حرکت دینے سے پہلے ان کی درست جگہ کا تعین کرتا ہے کہ کونسا مسل کس پوزیشن پر اور کتنے کھچاؤ میں ہے.

جسم کے سارے چھ سو مسلز کے کروڑوں مسل فائبر ز کی درست جگہ اور کھچاؤ کی معلومات دماغ کو پہنچادی گئیں. تب اس نے ساڑھے چار سو کے قریب عضلات کی لاکھوں مسل فائبر کو اپنے جگہ سے سکڑنے یا پھیلنے کیلئے کروڑوں سگنلز اپر موٹر نیورونز کو فراہم کیے. اپر موٹر نیورونز نے یہ سارے سگنلز حرام مغز کو پہنچادیے. حرام مغز نے لوئر موٹر نیورونز کے ذریعے ساڑھے چار سو مسلز کے لاکھوں مسل فائبرز کو علیحدہ علیحدہ ھدایت جاری کیں جو سارے سسٹم سے ہوتے ہوئے آخری سرے ایکسون پر پہنچی جس نے ایک کیمکل acetylcholine. ایسی ٹو کولین پیدا کیا. جس نے مسل نیورونز جنکشن پر عمل کرکے مسلز کو مطلوب کھچاؤ فراہم کردیا. یاد رہے کہ لاکھوں میں سے ہر مسل فائبر کے مسل نیورونز جنکشن پر ایسی ٹو کولین کی مقدار طلب کے حساب سے مختلف پیدا کی گئی.

ایک بار کے سگنلز کے بعد دوبارہ “سینسری فیڈ بیک” لی گئی کہ جسم غیر متوازن ہو کر گر نہ جائے. پھر اس فیڈ بیک کی روشنی میں نئے سرے سے “پاسچورل ایڈجسٹمنٹ” کی گئی اس سارے عمل کو جانے کتنی بار دہرایا گیا جب بیٹسمین بیٹنگ پوزیشن سے بیٹھی ہوئی حالت میں پہنچا. اور یہ سارے کروڑوں نہیں اربوں عوامل ایک سیکنڈ کے ایک چوتھائی سے بھی کم عرصے میں بخیر انجام پائے.
اپنی صلاحیتوں کا درست ادراک کیجیے… اٹھیے اپنی توانائیوں کو درست سمت میں استعمال کرتے ہوئے اپنی محرومیاں مٹا دیجئے. اپنے حصے کی خوشحالی چھین لیجئے

متفرق جنرل نالج۔۔

General knowledge
متفرق جنرل نالج۔۔

سوال۔۔۔کون سا ملک سب سے زیادہ پھل اگاتا ہے؟
جواب: چین

سوال۔۔بل گیٹس کی ملکیت کس کمپنی کی ہے؟
جواب: مائیکرو سافٹ

سوال۔۔۔کون سا پھول راز کی علامت ہے؟
جواب: گلاب کا پھول

سوال۔۔۔کس افریقی ملک کی بنیاد امریکیوں نے رکھی تھی؟
جواب: لائبیریا ملک کی بنیاد

سوال سائنس دان نیوٹن کے کتے کا کیا نام تھا لیب میں آگ لگنے کے سبب؟
جواب: ہیرا

سوال۔۔۔دنیا کا سب سے لمبا گھاس کیا ہے؟
جواب- بانس

سوال۔۔ انٹرنیٹ پر میل بھیجنے یا وصول کرنے کے لئے کون سی خدمت استعمال ہوتی ہے؟
جواب: – ای میل۔

سوال۔۔۔IP ایڈریس سے آپ کا کیا مطلب ہے؟
جواب: – انٹرنیٹ پروٹوکول

سوال۔۔۔موڈیم سے آپ کا کیا مطلب ہے؟
جواب: – یہ ماڈلن اور تخفیف کے لئے مشترکہ آلہ ہے۔

سوال۔۔۔بنگال میں انتظامیہ کا دوہری نظام کس نے قائم کیا؟
جواب: – رابرٹ کلائیو۔

سوال۔۔۔گجرات میں 1612 میں کس نے تجارتی پوسٹ قائم کی؟
جواب: – انگریز۔

سوال۔۔۔کون سا ملک (ووٹرز کے ذریعہ) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے؟
جواب۔۔۔بھارت

سوال۔۔اسرائیل کی کرنسی ہے؟
جواب شیکل

سوال۔۔انڈونیشیا کی کرنسی ہے؟
جواب روپیہ

سوال۔۔۔دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی کیا ہے؟
جواب۔۔۔ بولونیہ یونیورسٹی

ان پڑھ یا کم پڑھی لکھی لڑکی شادی کے بعد اپنے سسرال میں

تحرير

اگر کوئی ان پڑھ یا کم پڑھی لکھی لڑکی شادی کے بعد اپنے سسرال میں خوش رہتی ہے ۔۔۔اگر وہ اپنی بوڑھی ساس کو تھوڑی تھوڑی دیر بعد کچھ کھانے کو دیتی ہے….اگر وہ سسر کے سونے پر اپنے بچوں کو شور کرنے سے روکتی ہے ۔

اگر وہ خاوند کے گھر آنے پر مسکراہٹ کے ساتھ استقبال کرتی ہے اور اس کی تواضع ٹھنڈے مشروب سے کرتی ہے تو

“””میرے خیال میں وہ آن پڑھ نہیں بلکہ ماسٹرز ان سائیکلوجی ہے “””

کیونکہ وہ جانتی ہے کہ شوگر اور بلڈ پریشر کی مریضہ ایک بار پیٹ بھر کر نہیں کھا سکتی اور اسے بار بار بھوک لگتی ہے ۔
کیونکہ وہ جانتی ہے کہ بوڑھاپے میں غصہ جلدی آتا ہے اور نیند ٹوٹنے پر تو بےحد آتا ہے
کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اس کا سسرال بہت سی چیزیں خریدنا افورڈ نہیں کر سکتا ،
کیونکہ وہ جانتی ہے کہ میرا شوہر باہر کے سرد وگرم سے نبردآزما ہوکے آ رہا ہے ۔
اگر ہر لڑکی اسی طرح اپنے سسرال میں موجود افراد کی نفسیات سمجھ لے اور مشکلات کو تدبیر سے حل کرنے لگے تو بہت سے مسائل جنم لینے سے پہلے ہی وفات پا جائیں اور خوشیوں کی پھوار ہر سمت سے برسنے لگے ۔

کیا ہم اپنے گھروں کا ماحول ایسا بنا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ کیا ہم اپنی بیٹی کی تربیت اس لیول پہ کر سکتے ہیں ….؟؟؟
اگر جواب ہاں میں ہے تو یاد رکھیے ۔ ایک دن اپکی بہو بھی ایسی ہی آ جائے گی ۔۔

اگر کسی چیز کو پکڑانے میں کوئی مرد عورت کی مدد کرے اور عورت

تحرير

بازار میں خریداری کرتے وقت اگر کسی چیز کو پکڑانے میں کوئی مرد عورت کی مدد کرے اور عورت اسے مسکرا کر شکریہ ادا کرے تو میرے بھائ وہ عورت “ہنسی تو پھنسی” کو سچ ثابت نہیں کر رہی۔
اگر کسی رش کی جگہ پر کوئی خاتون تیزآواز میں بات کرتی سنائی دے تو صاحب اسکا ہرگز مطلب نہیں کہ وہ آپ کو متوجہ کر رہی ہے۔
اگر وہ کسی رکشے والے یا کیب ڈرائیور کو یہ کہہ دے کہ اسے جلدی پہنچنا ہے تو بھائی صاحب وہ ڈیٹ پر نہیں جا رہی۔
اگر موبائل پر بات کرتے کرتے وہ کمرے سے باہر یا آفس کے کوریڈور کی طرف چلی جائے تو میاں اسکو سگنل کا مسئلہ ہوسکتا ہے وہ اپنے یار سے بات نہیں کر رہی۔
اگر آفس میں داخل ہوتے ہوئے آپ کو کسی اچھے پرفیوم کی خوشبو آئی ہے تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ وہ آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروارہی ہے آپ کے سگریٹ، پان اور گھٹکوں چھالیے کی بدبو سے بچنے کے لئے بھی یہ حربہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
اگر موٹر سائیکل پر کوئی لڑکی بائک چلانے والے کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر یا کمر پر ہاتھ رکھے جارہی ہے تو وہ ضروری نہیں وہ اسکا بوائے فرینڈ ہی ہو۔
اگر کوئی خاتون روزانہ میک اپ کر کے دفتر آتی ہیں تو ضروری نہین اسے خود نمائی کا شوق ہو ہوسکتا ہے وہ چہرے کی تھکان اور بڑھاپے کو چھپانے کے لئے یہ جتن کرتی ہو۔
سوشل میڈیا پر اگر کسی پوسٹ پر کوئی خاتون لائک یا کمنٹ کردے تو محترم آپ اتنے باولے نہ ہوں وہ ان صاحب کو جانتی ہوگی، آپ بلا وجہ فیس بک ریکوئسٹ بھیج کر اپنا راستہ نہ بنائیں۔
اگر کوئی لڑکی اکیلے شاپنگ کرتے، بلز بھرتے، بینک کے چکر لگاتی یا پھر پھل سبزی گوشت کی خریداری کرتی دکھائے دے تو اسے گھومنے کا چسکہ نہیں اسکا کوئی بھائی نہیں ہوگا..!

Design a site like this with WordPress.com
Get started