ایک انگریز نے مسلمان عالم دین سے پوچھا کہ

ایک انگریز نے مسلمان عالم دین سے پوچھا کہ تمہارے اسلام میں اتنی شدت کیوں ہے کہ ایک عورت اجنبی مرد سے مصافحہ تک نہیں کرسکتی ہے؟

عالم دین نے بہت تحمل سے خوبصورت جواب دیتے ہوئے پوچھا کہ کیا تمہارے ہاں ہر شخص ملکہ برطانیہ سے ہاتھ ملا سکتا ہے؟ مصافحہ کرسکتا ہے؟

انگریز نے جواب دیا ہرگز نہیں ملکہ برطانیہ کے پروٹوکول میں قانون صرف سات قسم کے افراد کو یہ اجازت دیتا ہے کہ وہ ملکہ سے ہاتھ ملا سکتے ہیں.

عالم دین نے جواب دیا بعینہ ہماری شریعت میں 12 اصناف ہیں جنہیں شریعت ہاتھ ملانے کی اجازت دیتی ہے۔

باپ
دادا
شوہر
بیٹا
بھائی
چچا
ماموں
بھتیجا
بھانجا
پوتا
نواسہ

عالم دین نے فرمایا تمہارے نزدیک ملکہ کا یہ مقام اور احترام ہے کہ ہر کوئی ان سے ہاتھ نہیں ملا سکتا ہے اور تم نے یہ عزت صرف ملکہ کے لئے خاص کیا جب کہ ہمارے نزدیک تو ہر عورت ملکہ ہے۔۔

عربی سے ترجمہ!!!
انسان انسانیت سے ہے۔
درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو۔
ورنہ اطاعت کےلئے کم نہ تھے کروبیاں۔ _______________

لاہور کو جانے والی بسیں کہاں کھڑی ہوتی ہیں؟”

ایک ریڑھی والے سے گول گپے کھانے کے بعد میں نے پوچھا ۔۔”بھائی !! لاہور کو جانے والی بسیں کہاں کھڑی ہوتی ہیں؟”
تو انہوں نے سامنے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ “سامنے اس ہوٹل کے پاس ۔”
میں جلدی جلدی وہاں پہنچا تو ہوٹل پہ چائے پینے والوں کا بہت رش تھا۔ہم نے بھی یہ سوچ کر چائے کا آرڈر دے دیا کہ چائے میں کوئی خاص بات ہو گی ۔چائے واقعی بڑی مزیدار تھی ۔جب ہم چائے کا بل دینے لگے تو یاد آیا کہ گول گپے والے کو تو پیسے دیے ہی نہیں ۔واپس دوڑتے ہوئے گول گپے والے کے پاس پہنچے اور انہیں بتایا کہ بھائی شاید آپ بھول گئے ہیں ،میں نے آپ سے گول گپے تو کھائے ہیں لیکن پیسے نہیں دیے؟”
تو گول گپے والا مسکراتے ہوئے کہنے لگا۔”بھائی جس کے بچوں کی روزی انہی گول گپوں پہ لگی ہے ،وہ پیسے کیسے بھول سکتا ہے؟”
“تو پھر آپ نے پیسے مانگے کیوں نہیں؟”
میں نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔۔
تو کہنے لگے”بھائی یہ سوچ کر نہیں مانگے کہ آپ مسافر ہیں، شاید آپ کے پاس پیسے نہ ہوں،اگر مانگ لیے تو کہیں آپ کو شرمساری نہ اٹھانا پڑے “”
احساس کی انتہا..🥀

جب تک مسلمان اپنے بھائ کی مدد میں لگا رہتا ہے اللہ اسکی مدد میں لگا رہتا ہے (مفہوم الحدیث)

ایک تلخ حقیقت

• 👈 👉


ایک چوہے نے ہیرا نگل لیا اور ہیرے کے مالک نے چوہے کو مارنے کے لئے ایک شخص سے رابطہ کیا۔
جب شکاری چوہے کو مارنے کے لئے پہنچا تو وہاں ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھے, مگر ایک چوہا سب سے الگ بیٹھا ہوا تھا۔ شکاری نے سب سے الگ بیٹھے چوہے کو دیکھا اور اسے مار ڈالا اور مالکان حیران تھے کہ یہ وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا۔۔

ہیرے کے مالک نے پوچھا:
آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا…؟

شکاری نے جواب دیا: بہت آسان ،
_جب بیوقوف امیر ہوجاتے ہیں، تو وہ دوسروں کے ساتھ نہیں ملتے_

یہ کوئی لطیفہ نہیں بلکہ ایک تلخ حقیقت ہے

🍃میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس بنایا گیا

*🍄*


*🌹✨مرد اور عورت ایک دوسرے کا لباس ہیں لباس انسان کو خوبصورتی بھی دیتا ہے, لباس انسان کو گرمی سردی سے بھی بچاتا ہے, لباس انسان کے عیب بھی چھپاتا ہے* ___

*🌹✨لہذا شوہر اور بیوی ایک دوسرے کی عزت کرنے والے ہوں, ایک دوسرے کی تعریف کرنے والے ہوں, ایک دوسرے کے عیبوں کی پردہ پوشی کرنے والے ہوں, ایک دوسرے کو معزز پیش کرنے والے ہوں, نہ کہ وہ ایک دوسرے کی جڑیں کاٹنے والے ہوں اور نہ کہ وہ ایک دوسرے کو ذلیل کرنے والے ہوں*

*نوٹ* اس پیغام کو دوسروں تک پہنچائیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے

ماں

ماں

ایک لڑکا باپ کے انتقال کے بعد اپنی ماں کو اولڈ ہاوس چھوڑ آیا اور مسلسل اس کی خبرگیری کرتا تها-
ایک روز اولڈ ہاوس سے فون آیا کہ تمہاری والدہ کا آخری وقت ہے فورا پہنچو-
ماں کے پاس جاکر بیٹے نے پوچها: اماں آپ کو کچھ چاہیئے جو میں لے آؤں ?

ماں نے کہا:
*بیٹا یہاں اولڈ ہاوس میں کولر خرید کے رکھ دینا چونکہ بہت گرمی ہے اور یہاں رہنے والے لوگ بہت تکلیف و پریشانی میں رہتے ہیں-* *ٹوٹے ہوئے شیشوں کو بدلوادینا, تاکہ سردی میں یہ لوگ آرام سے رہیں, صحن میں درخت لگادینا تاکہ اس کے سایہ میں آرام کرسکیں, فریج میں اچھی غذا رکهدینا, کتنی ہی راتیں میں بغیر کھانے کے سوئی ہوں-*

بیٹے نے حیرت سے کہا: اماں! آپ دنیا سے جارہی ہیں اور مجھسے یہ درخواست کررہی ہیں اور پہلے مجھ سے شکایت نہیں کی?

ماں نے کہا: ہاں میرے بیٹے! مجهے گرمی, سردی, بھوک پیاس کی عادت ہے لیکن مجھے ڈر ہے جب تیرے بچے ضعیفی میں تجھے یہاں لے کر آئیں تو تجھے تکلیف ہوگی کیونکہ:

میں نے تجھے بہت ناز و نعم سے پالا تها .😥😥😥😢😢

Design a site like this with WordPress.com
Get started